ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار کا لاہور میں دوسرے میگا پراجیکٹ کیلئے عملی قدم

Lahore Mega Project
کیپشن: Lahore Mega Project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)پنجاب حکومت کا شہر میں دوسرے میگا پراجیکٹ کیلئے عملی قدم، ایل ڈی اے نے شاہکام فلائی اوور کا ٹینڈر جاری کردیا، ٹینڈر چودہ اپریل کو کھولا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو پندرہ اپریل کیلئے منصوبے سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت دے دی گئی۔

ایل ڈی اے نے شاہکام فلائی اوور کا ٹینڈر جاری کردیا، ایل ڈی اے نے منصوبے کیلئے سترہ میں سے چھ کمپنیاں پری کوالیفائی کرلی ہیں، حبیب کنسٹرکشن سروسز ، لعل شہباز قلندر انڈر پاس پر بہتر کارکردگی نہ دکھانے والی مقبول ایسوسی ایٹس کو بھی پری کوالیفائی کر لیا گیا، زیڈ کے بی ریلائیبل، چودھری عبدالطیف اینڈ سنز کو بھی پری کوالیفائی کرلیا گیا۔ 

منصوبے کے ٹینڈز کیلئے بنیادی بڈ دو ارب ستاسی کروڑ چھتر لاکھ سے زائد رکھی گئی، منصوبے کی تکمیل کی مدت دس ماہ مقرر کی گئی ہے، منصوبے کیلئے پری بڈ میٹنگ بھی بارہ اپریل کو کال کرلی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کو پندرہ اپریل کیلئے منصوبے سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت دے دی گئی۔

دوسری جانب ایل ڈی اے کے میگا پراجیکٹ گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے میں ترمیم کردی گئی، انڈر پاس کیساتھ لاہور برج پر دو اضافی لین کو بھی منصوبے میں شامل کر لیا گیا، کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے منصوبے کی لاگت میں اضافے کی منظوری دیدی، اس سے قبل گلاب دیوی انڈر پاس کیلئے 95 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا تھا, پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے فنانس نے اجلاس میں اضافی فنڈز کیساتھ ایک ارب71 کروڑ سے زائد ترمیمی لاگت کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہور برج کی ٹو لین میں اضافہ کلمہ چوک سے قصور کی جانب والی سائیڈ میں کیا جائے گا، اس سے فیروز پور روڈ پر قصور جانیوالی ٹریفک کو کلیئر راستہ میسر ہوگا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer