ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ای ٹی نے کم لاگت فیس ماسک تیار کر لیے

یو ای ٹی نے کم لاگت فیس ماسک تیار کر لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) یو ای ٹی نے کم لاگت سے اینٹی بیکٹیریل فیس ماسک تیار کر لیے، یونیورسٹی کے تیار کردہ ایک ماسک کی قیمت 9 روپے ہے۔
یو ای ٹی کی جانب سے فیس ماسک کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیاگیاہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکسٹائل کے چیئرمین ڈاکٹر محسن، شکیل اور عمران شاہد نے ماسک تیاری کا پراجیکٹ مکمل کیا ہے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور کا کہنا ہے کہ ماسک تیاری کا پراجیکٹ آٹھ روز میں مکمل کیا گیا،ماسک کی تیاری میں یونیورسٹی کے پاس موجود جدید مشینری کا استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس ماسک ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایات کے عین مطابق تیار کئے گئے ہیں،یوای ٹی کے پاس ماسک کی بڑے پیمانے پر تیاری کا انتظام بھی موجود ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer