ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے حکومت کی مدد کیلئے کام شروع کردیا

شہباز شریف نے حکومت کی مدد کیلئے کام شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: شہباز شریف نے حکومت کی مدد کیلئے کام شروع کردیا۔

صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی زیرصدارت زراعت کےحوالےسےاجلاس ،پارٹی کو  گندم کی کٹائی، کھیت سے گودام تک ترسیل،حکومتی خریداری کےحوالےسے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔

صدرمسلم لیگ ن میں شہبازشریف کی زیرصدارت زراعت کےحوالےسےویڈیولنک اجلاس میں ان کاکہناتھاکہ کورونا نےپوری دنیا میں تباہی مچادی ہے، کسانوں اور کاشتکاروں  کےحقوق کے تحفظ کو یقینی  بنانے کےلئےحکمت عملی بنائی جائے۔
کہتےہیں کہ گندم کی کٹائی،کھیت سے گودام تک ترسیل،حکومتی خریداری کےحوالے سے سفارشات تیار کریں،ہمارےدور میں کسانوں کوسستی بجلی،پنجاب میں ڈیزل سے چلنےوالےٹیوب ویلزپررعایت دی گئی۔ کسان اور کاشتکار سےظلم اور زیادتی نہیں ہونی چاہئے،ہم اسے برداشت نہیں کریں گئے۔


ویڈیولنک اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما ئوں اور زرعی ماہرین نےبھی اپنی تجاویز دیں۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کسانوں کیلئے گندم کی امدادی رقم 1400روپے من مقرر کی ہے،لاک ڈائون کے دوروان کسانوں کو گندم کی کٹائی ،مشینری لانے کی اجازت ہوگی،حکومت نے کسانوں سے دانہ دانہ خریدنے کا بھی اعلان کیا ہے۔گزشتہ برس گندم کی قیمت 1300روپے من تھی ،صرف 100روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحت افزا کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے، قراردادمیں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پنجاب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے جبکہ حکومت پنجاب کورونا وائرس کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔وزیر اعلی صرف اجلاسوں تک ہی محدود رہے ،حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے سے شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں۔ قرارداد کےمتن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق شہریوں کی اموات کی ذمہ داری براہ راست حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer