ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی ادارے کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں: مشعال ملک

عالمی ادارے کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں: مشعال ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ کا دورہ، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین سیکرٹریٹ پہنچنے پر پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر شعیب صدیقی نے کشمیری رہنما کی اہلیہ کا استقبال کیا اور دفاتر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا۔ کشمیری رہنما کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آئے روز بھارتی فوجی اپنی فرسٹریشن مٹانے کیلئے بے گناہ اور معصوم شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: مال روڈ پراب کوئی دھرنا نہیں ہوگا، محکمہ داخلہ نے حکم جاری کردیا

 انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر طے شدہ بنیادی انسانی حقوق کے چارٹر کی مقبوضہ کشمیر میں کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ جس کا عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر فوری عمل ہونا چاہیے، پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔