ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال ایچ ای سی کا بجٹ 1کھرب20 ارب ہوجائے گا

رواں سال ایچ ای سی کا بجٹ 1کھرب20 ارب ہوجائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ رواں سال ایچ ای سی کا بجٹ ایک کھرب 20 ارب روپے کا ہوجائے گا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے گلبرگ ریجنل دفتر میں چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیز کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جارہا ہے اور سرکاری و نجی یونیورسٹیز سمیت 480 پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگریوں کو بند کیا گیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ پاک امریکہ نالج کوری ڈور کے ذریعے سے پاکستان کو درپیش پی ایچ ڈی اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا۔ ایچ ای سی کی سکالر شپ پر جو اساتذہ غیر ملکی جامعات میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے گئے ہیں ان کی واپسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: جاتی امرا: ن لیگ کے بڑوں کی اہم بیٹھک ہوئی

ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کوالٹی ایجوکیشن پر سمجھوتہ نہیں کرے گی اور جامعات کو غیر منظور شدہ ڈگری پروگرامز کوچلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے مسائل کو حل کرنا ہے۔