(سٹی42) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے صحافی ذیشان بٹ کےقاتلوں کی گرفتاری کیلئے آئی جی پنجاب کو 4 دن کی مہلت دیدی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔چیف جسٹس پاکستان کا 7 سالہ ننھی مبشرہ کی قبر کشائی کا حکم
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافی قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، آئی جی پنجاب عارف نواز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور ملزمان کی گرفتاری کےلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 4 دن کی مہلت دیدی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا ملزمان ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے، آسمان نگل گیا یا زمین کھا گئی۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بسکٹ بنانے والی معروف فیکٹری سیل کردی
چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا بتائیں کہ ملزمان کا تعلق کس جماعت سے ہے اور کس کی حمایت حاصل ہے۔ جس پر آئی جی پنجاب نے کہا ملزمان کا تعلق نون لیگ سے ہے لیکن ملزمان کو کسی کی بھی حمایت حاصل نہیں۔