پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بسکٹ بنانے والی معروف فیکٹری سیل کردی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بسکٹ بنانے والی معروف فیکٹری سیل کردی
کیپشن: City42 - Biscuit Factory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب  فوڈ اتھارٹی نے بیدیاں روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء کے استعمال اور ناقص صفائی پر معروف بسکٹ فیکٹری سیل کر دی۔

یہ خبر پڑھیںَ۔۔۔چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب کو  4 دن کی مہلت دیدی

سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی جی آپریشن فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بیدیاں روڈ پر فیکٹری پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی باقیات اور مکھیوں کی کثیر تعداد پائی گئی۔ فیکٹری کے پاس اشیاء خورونوش میں استعمال ہونے والے اجزاء کا حلال سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھا ۔مشینیں زنگ آلود، سانچے انتہائی گندے، ورکرز کے میڈیکل بھی نہیں تھے، جس کی وجہ سے فیکٹری کو سیل کیا گیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔چیف جسٹس پاکستان کا 7 سالہ ننھی مبشرہ کی قبر کشائی کا حکم

 اے ڈی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ بازار سے اشیاء خورونوش خریدتے ہوئے معیاری اشیاء کو ترجیح دیں۔والدین رنگ برنگی پیکنگ میں چھپی ناقص اشیاء کے بجائے بچوں کو گھر میں بنی اشیاء دیں۔