ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس عالیہ نیلم کا بروقت انصاف کی فراہمی کا عزم، جسٹس غلام سرور نہنگ کو نئی ذمہ داری

چیف جسٹس عالیہ نیلم کا بروقت انصاف کی فراہمی کا عزم، جسٹس غلام سرور نہنگ کو نئی ذمہ داری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ جسٹس غلام سرور نہنگ کو نئی ذمہ داری تفویض کردی گئی۔

جسٹس غلام سرور نہنگ کل سے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے، جہاں وہ سنگل اور ڈویژن بنچ کی حیثیت سے فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔

جسٹس غلام سرور نہنگ، جسٹس طارق ندیم کی سربراہی میں تمام فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملتان بنچ میں فوجداری مقدمات کی بروقت سماعت اور فیصلوں کا عمل تیز ہوگا۔