ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم دفاع و شہداء، لانس نائیک نور حسن شہید کے والد کا بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار

یوم دفاع و شہداء، لانس نائیک نور حسن شہید کے والد کا بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر مادر وطن پر قربان ہونے والے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، جبکہ ایف سی بلوچستان کے شہید لانس نائیک نور حسن کے والد گل حسن نے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

لانس نائیک نور حسن شہید کے والد گل حسن کا کہنا ہے کہ ایک شہید کا والد ہونا ان کیلئے قابل فخر ہے، پاکستان کی بقا سے ہی ہماری بقا ہےاُنہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے نے شہادت کے جذبے سے سیکیورٹی ادارے میں شمولیت اختیار کی اور شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا۔

گل حسن کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا لانس نائیک نور حسن ایک بہادر، دلیر اور نڈر فوجی تھاجس کی آخری آرام گاہ پر لگا قومی پرچم ہر سال عید پر تبدیل کیا جاتا ہے۔

شہید کے والد نے کہا کہ اگر وطن کو ضرورت پڑی تو وہ بھی اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔