سٹی42: انگلینڈ کی نائب وزیراعظم اینجیلا رینر نےنئے گھرکی خریداری پر مکمل ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کر کے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
نائب وزیراعظم اینجیلا رینر نے نئے مکان کی خریداری پر پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے کا اعتراف کر لیا، اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیدر اور ڈپٹی پرائم منسٹر ، دونوں پوزیشنوں سےاستعفی دے دیا۔
اینجیلا رینر نے حال ہی میں نیا فلیٹ خریدا اور اس فلیٹ کی خریداری پر سٹامپ ڈیوٹی مکمل ادا نہیں کی تھی۔
پرائم منسٹر کئری سٹارمر نے اپنی ڈپٹی پرائم منسٹر کو خندہ پیشانی کے ساتھ حکومت سے رخصت کیا اور ان کی جگہ نئے ڈپٹی پرائم منسٹر کا تقرر کرنے کے ساتھ کئی منسٹرز کے پورٹ فولیو بھی ری شفل کر دیئے ہیں۔