ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا ، روپے کی قدر میں اضافہ

ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا ، روپے کی قدر میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)روپے کی قدر میں معمولی اضافہ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 60 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر306روپے50پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے، گزشتہ روزانٹربینک میں امریکی ڈالر 307 روپے کی بلند سطح بھی عبور کرگیاتھا،امریکی ڈالر پہلی بار 307روپے 10 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا ۔

 گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 305.64 روپے پر بند ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی روپے کو لے ڈوبی  ہے ،اگست میں درآمدی بل 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تک جاپہنچا ہے ۔

 گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ میں بڑی کمی ہوگئی،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک ہی دن میں 5 روپے سستا ہوگیا۔

Ansa Awais

Content Writer