اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت اور اپوزیشن کو اہم مشورہ دیدیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت اور اپوزیشن کو اہم مشورہ دیدیا
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت اور اپوزیشن کو باہمی میثاق سیاست کا مشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی کے  مطابق ملک میں جاری سیاسی افراتفری اور حکومت واپوزیشن کے درمیان بڑھتی خلیج کو پاٹنے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے حکومت اور اپوزیشن کو باہمی میثاق سیاست کا مشورہ دیتے ہوئے اس حوالے سے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے میثاق معیشت کی ضرورت ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مفاہمت کرانے کیلئے بھی تیار ہے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی مفادات میں کچھ امور اور میدان ایسے ہیں جہاں اشتراک عمل ضروری ہے، ریاستی مفادات کے تناظر میں ہم حکومت اور اپوزیشن کو ایک جگہ بٹھانے کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔