اسرار خان: لاہور کے علاقہ باٹا پور میں بی آر بی نہر سے سر کٹی بوری بند لاش برآمد ہوئی جس کو پولیس نے تحویل میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق سرکٹی بوری بند لاش کسی مرد کی ہے، جس کی سر دست شناخت نہ ہو سکی جائے ۔وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے ، تاہم مقتول کی شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔