ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر فرقہ ورایت پھیلانے والوں کا برا انجام

سوشل میڈیا پر فرقہ ورایت پھیلانے والوں کا برا انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پنجاب حکومت نے ڈیجٹیل میڈیا کے ذریعے فرقہ ورایت اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے 87 افراد کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں جیل بجھوا دیا ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے اشتعال انگیز مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک چار ہزار سے زائد ویب سائسٹس بلاک کی جا چکی ہے جبکہ ان کو چلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس طرح 87 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بجھوایا گیا ہے  جبکہ 43 افراد کے خلاف تین ایم پی کے تحت کارروائی کی گی ہے اس طرح 218 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دے گے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے اور فرقہ واریت کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer