پڑھے لکھے بےروزگار افراد کیلئے خوشخبری

پڑھے لکھے بےروزگار افراد کیلئے خوشخبری

( علی اکبر ) نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے اہم پیش رفت، پنجاب حکومت نے 14 سال بعد بلدیاتی اداروں میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی پر کام جاری ہے، تاہم بلدیاتی اداروں میں 2005 سے بھرتی نہ ہونے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں گریڈ چودہ سے گریڈ اٹھارہ تک کی 1200 اسامیاں خالی ہیں۔ جن میں ٹاؤن پلاننگ، فنانس، ایڈمن اور انجیئرنگ ونگ شامل ہیں۔

اسامیوں کی کمی کے باعث کئی اضلاع میں افسران کو تین سے چار عارضی چارج دے کر کام چلایا جارہا ہے، جس پر سیکرٹری بلدیات نے 1200 اسامیوں پر بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی ہے۔