پنجاب یونیورسٹی کا شہداء کے بچوں کیلئے بڑا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا شہداء کے بچوں کیلئے بڑا اعلان

(اکمل سومرو) یوم دفاع پر  پنجاب یونیورسٹی نے پاک فوج، پولیس کے شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔

 وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دینےکا اعلان کیا، پنجاب یونیورسٹی  کے وائس چانسلر نیاز احمد نے بتایا کہ  یونیورسٹی نے پاک فوج، پولیس کے شہداء کے 212 بچوں کو مفت داخلے دینے کا فیصلہ کیا، شہدا ء کے بچوں کو 5 ہزار روپے  وظیفہ اور ہاسٹل میں رہائش کی سہولت بھی دی جائے گی۔

وائس چانسلر نے کہاکہ بی ایس آنرز اور ماسٹرز ڈگری میں بچوں کو داخلے دیئے جائیں گے، داخلے پاک فوج اور پولیس سمیت دیگر اداروں کی سفارش پر ہونگے، مفت تعلیم دینے کیلئے الگ بجٹ مختص کیا جا رہا ہے، جس کی حتمی منظوری سنڈیکیٹ سےحاصل کی جائےگی۔