سٹی 42 : پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش اور ٹھنڈی ہواوں کا راج، موسم سرد ہوگیا ۔
مظفرآباد اور گردونواح میں مسلسل بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ، جہلم ویلی کے علاقے ریشیاں داوکھن میں ہلکی برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ لیپہ ویلی میں بھی پہاڑوں پہ برفباری اور بارش سے موسم سرد ہوگیا۔
دوسری جانب راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، لسڈنہ تولی پیر اور گنگا چوٹی پر ہلکی برفباری جاری ہے، ساتھ ہی پونچھ ڈویژن میں سردی شروع ہو گئی ہے۔