سٹی 42: پنجاب بورڈ آف ریونیو نے 29 نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز طلب کر لیے۔
نئی گاڑیاں بورڈ آف ریونیو میں تخلیق کردہ 24 نئی اسامیوں کے لیے خریدی جائیں گی۔گاڑیاں گریڈ 17 سے 21 کے افسروں کے لیے خریدی جائیں گی ۔ مجموعی طور پر 29 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 21 کروڑ روپے ڈیمانڈ کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد 24 نئی پوسٹس تخلیق کی گئیں۔ خریدی جانے والی گاڑیوں میں ٹویوٹا آلٹس، یاریس، سوزوکی کلٹس، فورچونر اور ریفو شامل ہیں
ٹویوٹا یاریس کی 19، سوزوکی کلٹس کی 6 گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے ۔ دو فورچونر اور تین ریوو ڈبل کیبن گاڑیاں بھی خریداری فہرست میں شامل ہے ۔
اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کو نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔