وقاض احمد: ڈیفنس فیز 9میں نجی کالجز کےمالک میاں عادل کے بیٹے کاقتل، ڈی بلاک میں ہونےوالی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
فوٹیج سٹی نیوز نیٹ کو موصول ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اتوار کی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا، ملزمان گھر کے اندر سے باہر فائرنگ کرتے آتے ہیں۔
ملزمان گھر کے باہر احمد جاوید کی گاڑی پر بھی گولیاں برساتے ہیں، ملزمان فائرنگ کے بعد 2 گاڑیوں میں فرار ہو جاتے ہیں۔
ملزمان کےجانے کےبعدمقتول اوراسکےڈرائیور کواٹھاکرگاڑی میں ڈالاجاتاہے،مقتول اوراسکےڈرائیورکوہسپتال لیجانےکیلئےسکیورٹی گارڈ گاڑی میں ڈالتے ہیں۔
پولیس کے مطابق 29سالہ احمد جاوید میاں عادل کا اکلوتا بیٹا تھا، مقدمےمیں نامزد ملزمان ابوبکراورعبدالستارتاحال گرفتارنہیں ہو سکے۔