ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری

بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق دریائےراوی میں پانی کےبہاؤکاانحصاربھارتی آبی ذخائرسےاخراج پرہے،24گھنٹےمیں گنڈاسنگھ والاکےمقام پرنچلےدرجےکےسیلاب کاامکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نےتمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔

  ڈی جی پی ڈی ایم اے  کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 ڈی جی عرفان علی کاٹھیا  کا کہنا تھا کہ دریاؤں اور ان سےملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیوسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا  ہے،شہریوں سے التماس ہے خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔

  ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔