ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر معیاری کھانا، آسٹریلوی کھلاڑی بھارت میں بیمار، اسپتال منتقل

غیر معیاری کھانا، آسٹریلوی کھلاڑی بھارت میں بیمار، اسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارت کے شہر کانپور میں بھارت اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان سمیت چار کھلاڑی اچانک فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔ کھانا کھانے کے بعد طبیعت بگڑنے پر تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان سمیت 4 کھلاڑیوں کے پیٹ میں تکلیف کی شکایت ہوئی، جن میں ہینری تھارنٹن بھی شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دیگر تینوں کو طبی معائنے کے بعد چھٹی دی دے گئی۔

آسٹریلیائی ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ چار کھلاڑیوں کو چیک اپ کے لیے اسپتال بھیجا گیا تھا۔ رپورٹ معمول پر آنے کے بعد تینوں کو چھٹی دے دی گئی لیکن ہینری تھارنٹن میں سنگین انفیکشن کی علامات کا انکشاف ہوا جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑ گیا۔

آسٹریلیائی ٹیم منیجر کے مطابق ان کی حالت بہتر ہونے پرانہیں بھی واپس ہوٹل بھیج دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کے کھانے کی فہرست میں تبدیلیاں کی ہیں۔ اس سے ٹیم کی آئندہ تیاریوں پر اثر پڑا ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔

بیمار ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی مبینہ طور پر پہلے ون ڈے میں ٹیم میں شامل تھے، آسٹریلیا اے کی میڈیکل ٹیم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کھلاڑیوں کو مقامی کھانے اور پانی سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق تھارنٹن کی حالت بہتر ہو رہی ہے، لیکن فی الحال ان کی فیلڈ میں واپسی کے لیے ٹائم لائن غیر یقینی ہے۔ جبکہ ہوٹل انتظامیہ اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کررہی۔

متعلقہ محکمہ خوراک کے مطابق انہوں نے ہوٹل کے کھانے کے نمونے لیے ہیں لیکن کچھ بھی قابل اعتراض یا نامناسب نہیں پایا گیا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کے مطابق لینڈ مارک ہوٹل کانپور کے بہترین ہوٹلوں میں سے ایک ہے۔ اگر کھانا ایسا ہوتا تو تمام کھلاڑیوں کو پریشانی ہوتی۔