ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے طلبہ کو دھچکا لگ گیا، سال ضائع

میٹرک کے طلبہ کو دھچکا لگ گیا، سال ضائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: میٹرک دوسراسالانہ امتحان ریاضی کاپرچہ، موسم کی خرابی ، سینکڑوں بچےتاخیرسےپہنچنےپرریاضی کاامتحان دینےسےمحروم ہوگئے۔

امیدواروں کا کہنا تھا کہ لارنس روڈامتحانی سنٹرکاگیٹ پورے9بجےبندکردیاگیا، ریاضی کا امتحان صبح 9 بجے شروع ہونا تھا۔

امیدواروں کے والدین نے کہا کہ امتحان شروع ہونےکےپورےٹائم پر گیٹ بندکرناسراسرناانصافی ہے،امتحان شروع ہونےکےبعدامیدواروں کو5منٹ کی رعایت دینی چاہیے۔

امتحانی سنٹرمیں بچوں کوداخلہ نہ دینےسےان کاسال ضائع ہوگیاہے۔

بورڈ حکام کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ امتحان دینے کے لئےرپورٹنگ ٹائم ساڑھے8بجےکاہے، 9بجےکےبعدکسی بھی طالبعلم کوداخلےکی اجازت نہیں ہے۔