بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس چارجز کی وصولی سے متعلق اہم خبر

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس چارجز کی وصولی سے متعلق اہم خبر
کیپشن: Electricity
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس کی مد میں چارجز کی وصولی سے متعلق کیس میں نیپرا نے جواب جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس کی مد میں چارجز کی وصولی سے متعلق کے الیکٹرک کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

حافظ نعیم الرحمان اپنے وکیل ایڈوکیٹ سیف الدین کے ہمراہ پیش ہوئے، دوران سماعت نیپرا نے جواب جمع کرادیا ۔نیپرا نے عدالت میں کہا کہ پبلک ہیئرنگ کے بعد قانون کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لگائے گیے، پبلک ہیئرنگ میں درخواست گزار حافظ نعیم نے بھی حصہ لیا ، حال ہی میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4.87 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی سے کے الیکٹرک کے صارفین کو سات ارب روپے کا ریلیف ملے گا، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے فیصلہ کے تیس دن کے دوران اعتراض کیا جاسکتا تھا۔جس پر وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ نیپرا کا جواب حقائق کے منافی ہے ، کے الیکٹرک نے کئی سو صفحات کا جواب دیا ہے، جائزہ لینے کا موقع دیا جائے۔

حافظ نعیم کی فیول ایڈجسٹمنٹ پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست پر عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کردی۔کے الیکٹرک اور نیپرا کا جواب دیگر فریقین کو بھی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔