ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو شکست

women cricket team
کیپشن: women cricket team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ویمن ایشیا کپ میں  تھائی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف تھائی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر ایک بال پہلے حاصل کرلیا۔تھائی لینڈ کی جانب سے نتھا کان چمپن 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی ندا ڈار اور طوبیٰ حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 54 رنز بنائے۔ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم ملائیشیا اور بنگلادیش کو ہرا چکی ہے