ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامیڈی کنگ عمرشریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Umer Shareef death
کیپشن: Umer Shareef
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شریف پارک کلفٹن  میں کامیڈی کنگ عمرشریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،

تفصیلات کے مطابق شریف پارک کلفٹن  میں کامیڈی کنگ عمرشریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،  نماز جنازہ میں اہم سیاسی اورسماجی شخصیات کی  کثیرتعداد میں شرکت ۔ پولیس کی جانب سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،  علاقہ پولیس کی نفری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات  کیا گیا۔

پولیس کا کہنا  ہےکہ جنازے کی سکیورٹی کے لیے دو ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 200 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پارک کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں جب کہ پارک میں جنریٹر اوراسپیکر لگائے گئے تھے ۔ عمر شریف پارک میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ بھی کی گئی۔

عبداللّہ شاہ غازی مزارکے احاطے میں عمرشریف کی قبرتیارکرلی گئی ہے جہاں ان کی تدفین شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائے گی۔