ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ان لینڈریونیو سروس افسران کے تقرروتبادلے

ان لینڈریونیو سروس افسران کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ان لینڈریونیو سروس کے 4ایڈیشنل کمشنرز کے تقرروتبادلے,کارپوریٹ آرٹی او کی ایڈیشنل کمشنر فوزیہ عادل کا رینج فورانفورسمنٹ ون سے رینج ون آڈٹ تھری جبکہ اختر عباس کا رینج ٹو آڈٹ تھری میں تبادلہ کردیا گیا۔
چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس آمنہ حسن نے چار ایڈیشنل کمشنرز کے تقررو تبادلے کردیئے ہیں -کہکشاں خان کا رینج ون آڈٹ تھری سے رینج ٹو آڈٹ تھری میں تبادلہ کردیا گیا-ایڈیشنل کمشنر اختر عباس کا رینج ون انفورسمنٹ سے رینج ٹو آڈٹ تھری میں تبادلہ کرکےرینج فور انفورسمنٹ ون کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے-
ایڈیشنل کمشنر آمنہ کمال کا رینج تھری انفورسمنٹ ون سےتبادلہ کرکے انہیں رینج ٹو آڈٹ تھری میں تعینات کرکےرینج ٹو انفورسمنٹ ون کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کےمتعدد اے ایس پیز کوفرنٹیئر کانسٹیبلری بھیج دیا گیا۔پنجاب کےمتعدد اے ایس پیز کوایف سی میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔فرنٹیر کانسٹیبلری جانے والوں میں اے ایس پی بینش فاطمہ ،اے ایس پی عزیر احمد ،اے ایس پی عبدالحنان ،بلال محمود سلہری ، اے ایس پی محمدوقاص خان اورماہم خان شامل ہیں۔جبکہ اے ایس پی روحیل خان،سعود خان ،اے ایس پی حنا نائیک بخت ، فرحان خان اور اے ایس پی محمد آصف رضا کا تبادلہ بھی ایف سی میں کیا گیا ہے۔اے ایس پی محمد اظہر ،فریال فری،محمد شعیب ،اے ایس پی سلیم شاہ اورآمنہ بیگ کاتبادلہ بھی ایف سی میں کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer