ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق سے6 ڈی آئی جیز کا تبادلہ پنجاب میں کردیا گیا

وفاق سے6 ڈی آئی جیز کا تبادلہ پنجاب میں کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)وفاقی حکومت نے چھ ڈی آئی جی کا تبادلہ پنجاب میں کر دیا ہے۔پنجاب حکومت وفاق سے آنے والے ڈی آئی جیز کو جلد نئی تعیناتیاں دے گی۔

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نےوفاق سے چھ ڈی آئی جیز کا تبادلہ پنجاب میں کر دیا ہے ۔پنجاب حکومت وفاق سے آنےوالے مذکورہ ڈی آئی جیز کو جلد نئی تعیناتیاں دے گی۔ وفاق سے پنجاب آ نےوالے افسران میں ڈی آئی جی آغا محمد یوسف،ڈی آئی جی شارق جمال اور ڈی آئی جی منیر مسعود نارتھ شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی محمد یوسف ملک کا تبادلہ بھی پنجاب کر دیا ہے جبکہ ڈی آئی جی سرفراز فلکی کو بھی پنجاب بھجوا دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء راؤ کا تبادلہ بھی پنجاب میں کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نےافسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے مذکورہ افسران کو فوری پنجاب حکومت کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز آئی جی پنجاب نےبھی لاہورکےایس ایس پی انوسٹی گیشن اور متعددایس پیز سمیت 24افسران کےتقرروتبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے عبدالغفارقیصرانی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورتعینات کردیاہے۔ایس پی انویسٹی گیشن لاہورذیشان اصغرکوسی پی اورپورٹ کاحکم دیاگیاہے۔

غضنفرعلی شاہ ایس پی صدرلاہورسےاےآئی جی آپریشنزجنوبی پنجاب تعینات،سیداسدمظفر کوایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سےاےآئی جی مانیٹرنگ پنجاب،بلال قیوم کوایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہورتعینات کردیاگیا۔

عبدالوہاب ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن،حفیظ الرحمان کوایس پی آپریشنزصدرلاہورتعینات کردیاگیا ہے۔فہداحمدکوبٹالین کمانڈرفائیو پنجاب کانسٹیبلری لاہور،فرازاحمدکوایس پی آپریشنزسٹی لاہور،ہمانصیب کوایس پی ہیڈکوارٹرزملتان، ظفربزدارکوسی ٹی اوملتان،عمران کشورکوڈی پی اوقصور تعینات کیاگیاہے۔زاہدنوازمروت کوڈی پی اوقصورسےسی پی اوررپورٹ کاحکم،صاحبزادہ بلال عمر کوایس ایس پی سی ٹی ڈی ،زنیرہ اظفرکوایس پی سکیورٹی راولپنڈی،محمدسلیم خان نیازی کو بٹالین کمانڈرتھری پی سی ملتان،عمران رزاق کوایس پی انویسٹی گیشن گجرات تعینات کیاگیاہے۔

علاوہ ازیں غلام مصطفی گیلانی کوایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد،خرم شہزادایس ایس پی انٹیلی جینس سپیشل برانچ پنجاب،محمدعمران کوایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ،محمداکمل ڈپٹی ڈائریکٹرمانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب ،محمداشرف اعوان کوایس پی انویسٹی گیشن ٹوانویسٹی گیشنز برانچ پنجاب تعینات کیاگیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer