( شہباز علی ) ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر قومی ٹیم مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے پہلے میچ میں اچھی کرکٹ کھیلی، ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کھلاڑیوں کو پورا موقع دیا جائے گا، سری لنکن اوپنرز دنوشکا گونا تھیلاکا کہتے ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے، کوشش ہوگی سیریز اپنے نام کرسکیں۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کا دعوی کردیا، پریکٹس سیشن سے پہلے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے میچ میں اچھا نہیں کھیل سکی، ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کیلئے ٹیم تیار کررہے ہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے کافی عرصہ بعد کم بیک کیا ہے، انہیں خود کو منوانے کا پورا موقع دیا جائے گا۔
سری لنکن ٹیم کے اوپنر دنوشکا گونا تھیلاکا نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے، کوشش کریں گے سیریز اپنے نام کریں۔ دونوشکا گونا تھیلاگا نے کہا کہ لاہور میں ملنے والی محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔