ملک اشرف : ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کے نئے پنشن رولز سے متعلق کیس کی سماعت,عدالت نے پولیس افسران کے کیس میں فریق بننے کی درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران سپیشل سیکرٹری فنانس سندس ارشاد، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ خالد محمود، اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر عدالت میں پیش ہوئے۔۔ریٹائرڈ ملازم محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈی ایس پی ملک سرور اعوان سمیت متعدد پولیس افسران نے کیس میں فریق بننے کی استدعا کی۔ پولیس افسران نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بھی پنجاب حکومت کے متنازع پنشن رولز سے متاثر ہیں اور اسی لیے اس کیس میں بطور فریق شامل ہونا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دوران سماعت پنجاب حکومت کے لاء افسر سے استفسار کیا کہ پولیس افسران کی جانب سے دائر فریق بننے کی درخواست پر حکومت پنجاب کا مؤقف کیا ہے۔ عدالت نے اس ضمن میں پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت12 نومبر تک ملتوی کردی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App