ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے کچہری چوک پر جاری تعمیراتی کام کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کے مطابق کینٹ اور سٹی سب ڈویژنز میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اب صبح 7 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک کھلے رہیں گے۔ یہ شیڈول آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کے تحفظ اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ کچہری چوک پر تعمیراتی سرگرمیوں سے روزانہ آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

نوٹیفکیشن کی کاپیاں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری برائے وزیرِاعلیٰ، اور ہائر ایجوکیشن و سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے موسمِ سرما اور اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث صوبے بھر کے سکولوں کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کی تھی۔