ویب ڈیسک :ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔
34 سالہ ظہران ممدانی منگل کے روز نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے جس کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے اب رمیز راجہ نے بھی ری شیئر کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ظہران کو اپنی ٹیم سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے اپنے ساتھیوں کا جوش بڑھانے کے لیے رمیز راجہ کا حوالہ دیا اور ان کی لائنز (To snatch defeat from the jaws of victory) دہرائیں۔
Many congratulations Mr Mamdani And thank you for being a commentary enthusiast !You played with a straight bat and exposed the ones who “were not playing cricket” so proud of you ! #zohranfornyc pic.twitter.com/1U6syTLCe7
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 5, 2025
تاہم سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی مذکورہ ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ری شیئر کی اور انہیں مبارکباد بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ بہت بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی اور کمنٹری کے شوقین ہونے کا شکریہ، آپ نے سیدھے بلے سے کھیل کر ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیلتے، آپ پر بہت فخر ہے۔