ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے چیف وہپ کی آڈیو لیک؛ اہم احکامات جاری

PTI Amir dogar audio leak
کیپشن: PTI Amir dogar audio leak
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی آڈیو لیک، آڈیو میں عامر ڈوگر پی ٹی آئی ایم این ایز کو قیادت کے احکامات دے رہے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی آڈیو لیک ہوگئی، آڈیو میں عامر ڈوگر پی ٹی آئی ایم این ایز کو قیادت کے احکامات دے رہے،عامر ڈوگر نے کہا تمام ایم این ایز اپنے اپنے علاقوں میں تین دن احتجاج، روڈ بلاک کریں، سختی سے ہدایات ہیں ایم این ایز کو جو جو مقام الاٹ ہوا، وہاں سے اپنی ویڈیوز بھیجیں۔

آڈیو لیک ظاہر کرتی فائرنگ واقعہ کے بعد کا جلاؤ گھیراؤ منظم اور منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا،تحریک انصاف اور ان کی پراپیگنڈہ مشینری نے اس احتجاج کو شدید عوامی ری ایکشن بنا کر پیش کیا، آڈیو لیک نے عوامی ری ایکشن کا بھرم کھول کر رکھ دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer