ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ کی دوبارہ کال دینے کیساتھ ہی پی ٹی آئی کیلئے نئی مشکل کھڑی

PTI long march occurred new hurdle
کیپشن: PTI long march
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی میں نرمی ختم کر کے سندھ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو دوبارہ طلب کر لیا.

 کیپٹل پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور ایف سی کی نفری بھی واپس اسلام آباد طلب کی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق اگلے دو ہفتوں میں عوام کو ممکنہ درپیش مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔متوقع امن عامہ کے پیش نظر عوام کو رکاوٹیں درپیش آسکتی ہیں۔تاحال اسلام آباد کے تمام راستے آمدورفت کےلیے کھلے ہیں۔ پولیس کی جانب سے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس سے تعاون کریں۔

دریں اثناء عمران خان نے کہا کہ منگل کو وزیرآباد سے دوبارہ لانگ مارچ شروع ہوگی،منگل سے وزیر آباد سے دوبارہ لانگ مارچ شروع ہوگا،جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سےمیرا مارچ شروع ہوگا،میں ہر روز مارچ سے خطاب کروں گا،مارچ اگلے 10 سے 14 روز تک پنڈی پہنچے گی،جن لوگوں پر الزام ہے ان کے استعفے کے بغیر شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer