(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط کا معاملہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا خط موصول ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے پر کام جاری نہ رکھنے کا عندیہ دیا ہے اور درخواست کی ہے کہ خدمات پنجاب حکومت سے واپس لے کر وفاق کے سپرد کی جائیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی درخواست پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل شاہکار کو اقوام متحدہ نے یو این پولیس ایڈوائزر مقرر کیا تھا جس کی وجہ سے فیصل شاہکار جلد اقوام متحدہ کو بطور پولیس ایڈوائزر جوائن کریں گے۔