ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک نے جب ثانیہ مرزا سے محبت کاا ظہار کیا تو انکے بیٹے نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

Shoaib Malik with Sania Mirza
کیپشن: Shoaib Malik
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی طرف سے مزاحیہ انداز میں پوچھے گئے سوال کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اس وقت ٹی 20 ورلڈکپ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور اس دوران  ثانیہ مرزا ان کے ساتھ ورلڈ کپ میں نہایت خوبصورت وقت گزار رہی ہیں ۔  ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تازہ دلکش تصاویر کے ساتھ روزمرہ زندگی کے معاملات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ اپنے شوہر سے مختلف انداز میں اظہار محبت کر رہی ہوتی ہیں۔

ویڈیو میں  شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی جانب سے پیچھے سے کہے گئے جملے نے ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکزبنا دیاہے جبکہ ویڈیو میں شعیب ملک دم دبخوردہ رہ جاتے ہیں اور ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے۔ثانیہ مرزا ویڈیو میں وہ شعیب سے مزاحیہ انداز میں پوچھتی ہیں  کہ اگر وہ پھر سے موٹی ہو جائے تو کیا وہ ان سےایسے ہی پیار کرتے رہیں گے؟

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک  بہت مثبت انداز میں جواب دیتے ہیں کہ بالکل وہ ایسے ہی رہیں گے لیکن اچانک ان کا تین سال کا بیٹا اذہان جواب دیتا ہے کہ مما آپ موٹی ہیں۔اذہان کے اس طرح جواب دینے پر شعیب ملک  اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور  پانی پیتے ہوئے ایک دم پانی منہ سے باہر نکال دیا ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر