ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعلیٰ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Officer Transfers
کیپشن: Punjab Govt
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے تین اعلی افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ دو افسران کو سیکرٹری جنوبی پنجاب لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اختر محمود کو سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب تعینات کیا گیاہے۔ تنویر اقبال تبسم کی تعیناتی بھی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ برائے جنوبی پنجاب کی گئی۔ ناصر محمود بشیر کو ڈی جی گوجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی،عائشہ غضنفر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ، جنت حسین نیکوکارہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب تعینات کیاگیاہے۔

احسن رضا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ صاحب، میاں محمد نذیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شیخوپورہ، عبداللطیف ڈپٹی سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب، شفاعت علی ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب اورآصف محمود کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کردیاگیا۔ افسران کو فوری طور پر چارج سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔