ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کا ڈیجیٹائزیشن کی جانب ایک اور قدم

MCL move forward digitalization
کیپشن: Metropolitan Corporation Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ای ٹینڈرنگ کے نفاذ کے بعد لوکل گورنمنٹ کے 90 ہزار ملازمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔

ملازمین کی ریکارڈ کیپنگ کے لیے ہیومن ریسورس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ لوکل کاؤنسل سروس کے تمام ملازمین کا نجی اور سروس ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ 15نومبر سے 90 ہزار سے زائد ملازمین کے آن لائن پروفائلز بنانا شروع کر دیے جائیں گے۔ لوکل کاؤنسل سروس ملازمین کو ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ذاتی معلومات میں ملازم کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر فیملی ریکارڈ، پاسپورٹ نمبر اور این ٹی این کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ سروس ریکارڈ میں موجودہ اسامی پر کام کرنے کا دورانیہ،سنیارٹی پوزیشن، جوائنگ ڈیٹ، حاصل کی جانے والی تنخواہ اور دیگر معلومات پوچھی گئی ہے۔ دوران سروس محکمانہ سطح پر ، اینٹی کرپشن اور نیب میں موجود انکوائریوں کی تفصیلات بھی درکار ہیں۔

سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور تبادلے کے آرڈرز آن لائن جاری کیے جائیں گے۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے ملازمین کی حاضری، تقررو تبادلے، تنخواہوں اور پنشنز کے معاملات کو بہترا نداز میں حل کیا جاسکے گا۔ ہر ملازم اور آفیسر کے مکمل کوائف کا ریکارڈ مستقل بنیادوں پر محفوظ رکھا جا سکے گا۔