ہونٹوں کی سرجری سے متعلق عفت عمر کی وضاحت

ہونٹوں کی سرجری سے متعلق عفت عمر کی وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ ( زین مدنی) ماڈل، اداکارہ و میزبان عفت عمر نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ہونٹوں کی نہ تو پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور نہ ہی انہوں نے 'فلنگ' کروائی ہے۔

حال ہی میں عفت عمر نے چہرے کے فیشل اور کاربن پیل لیرز کی تصاویر شیئر کی تھیں جب کہ ان کی تازہ تصاویر میں لوگوں نے ان کے ہونٹوں کی ساخت کو بھی تبدیل محسوس کیا تو ان سے سوالات کیے گئے۔اداکارہ کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر پر ایک خاتون مداح نے ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں مگر انہیں ان کی جانب سے ہونٹوں کی' 'فلنگ'' کروانے کا عمل اچھا نہیں لگا۔

خاتون نے ساتھ ہی واضح کیا کہ انہیں تصویر میں عفت عمر کے ہونٹ بڑے نظر آ رہے ہیں، ممکن ہے کہ ایسا صرف تصویر میں ہے یا پھر حقیقت میں ہی ایسا ہے؟ خاتون کے کمنٹ پر عفت عمر نے جواب دیا کہ انہوں نے ہونٹوں کو بڑا کرنے کے لیے کوئی بھرائی نہیں کروائی۔

اداکارہ نے دلیل دی کہ ورزش اور وزن کم ہونے کی وجہ سے ان کے ہونٹ ایسے دکھائی دے رہے ہیں اور یہ بھی بتایا کہ ان کے ہونٹ عام طور پر ایسے نہیں دکھائی دیتے، تاہم وزن کی کمی کی وجہ سے ایسے نظر آرہے ہیں، اداکارہ کی وضاحت کے باوجود کئی لوگوں نے ان پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer