ڈائیلاگ ”دو ٹکے کی عورت“ پر سوشل میڈیا پر بحث

ڈائیلاگ ”دو ٹکے کی عورت“ پر سوشل میڈیا پر بحث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) کامیابی کے ریکارڈ بناتا ڈراماسیریل میرے پاس تم ہوکے مشہور ڈائیلاگ 2 ٹکے کی عورت کے لیے 50 ملین پر مثبت ومنفی تبصرے سامنے آنے لگے، اداکار ہمایوں سعید اورعائزہ خان کے ڈرامے میرے پاس تم ہو کے ڈائیلاگ دو ٹکے کی لڑکی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کئی سوشل میڈیا صارفین اس ڈائیلاگ کو سراہتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ لالچی، خود غرض اوردھوکے باز عورتوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیئے جب کہ عورت کے حقوق اور برابری کی بات کرنے والی خواتین اس ڈائیلاگ کو عورت کی توہین قرار دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمرپر تنقید کررہی ہیں۔

 اداکارہ ومیزبان ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے اس ڈائیلاگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے دو مردوں نے آپس میں مہوش کی قیمت طے کرلی اور پھر اسے دو ٹکے کا کہہ دیا یعنی عورت کی اپنی کوئی مرضی ہے ہی نہیں؟ واہ رے پیدار شاہی ذہن اور سوچ۔ وہیں دوسری طرف ہم سفر، اڈاری جیسے کامیاب ڈراموں کی مصنفہ فرحت اشتیاق نے بھی سوشل میڈیا پر اس ڈائیلاگ پر تنقید کرتے ہوئے کافی لمبی چوڑی پوسٹ کی ہے۔

 جہاں اس ڈرامے اورڈائیلاگ پر شوبز فنکاروں نے تنقید کی وہیں اداکار عمران عباس نے اس ڈرامے کو ماسٹر پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ڈرامے دہائیوں میں بنتے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔

 انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار، مصنف اور اداکاروں کو اتنی بہترین کاوش پیش کرنے پر سراہا، عوام و فنکاروں کے ساتھ کرکٹر اظہر علی نے ٹوئٹر پر ڈرامے اور اداکاروں کی تعریف کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer