(ملک اشرف) لاہور سمیت صوبہ بھر سے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔ ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تبدیل ہونے والے ججز کو 11مئی تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سول جج مس گلزیم اسلم کا لاہور سے ملتان تبادلہ کر دیا گیا،سول جج مس رخسانہ امین کا لاہور سے روالپنڈی،سول جج مس کرن نشاط کا لاہور سے گجرانوالہ،سول جج مس وجہہ خواج لاہور سے گجرانوالہ،سول جج مس نوشین زرتاج کا لاہور سے گوجر خان تبادلہ کر دیا گیا ہے۔اسی طرح سول نجم الثاقب کا لاہور سے سیالکوٹ،سول جج ندیم احمد کا لاہور سے بہاولپور۔سول جج علیم ضیاءکا لاہور سے راجن پور ،سول جج صداقت علی خان کا لاہور سے میلسی،سول جج محمد نعیم کا لاہور سے علی پور ،سول جج عمران رضا جعفری کا لاہور سے لیاقت پور،سول جج مس مدیحہ ذوالفقار کا لاہور سے راجن پور،سول جج محمد اسد ساجد لاہور سے یزمان،سول جج ظہیر احمد کا لاہور سے جام پور،سول جج مس نزیت جبیں کا لاہور سے گجرانوالہ ،سول جج احمد ندیم خان کا لاہور سے ڈی جی خان،سول جج محمد اشفاق کا لاہور سے فیروزوالہ،سول جج اسد عمران کا لاہور سے میاں چنوں،سول جج محمد سہیل انجم کا لاہور سے میاں چنوں،سول جج ندیم احمد کا لاہور سے بہاولپور ،سول جج مس نازیہ علی کا ملتان سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق سول جج مس عابدہ ظفر کا ملتان سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے ، جبکہ سول جج محمد شعیب سرفراز کا علی پور سے لاہور ،سول جج محمد عبدالستار کا لیاقت پور سے لاہور ،سول جج امتیاز حسین کا راولپنڈی سے لاہور سول جج احسن رضا کا راولپنڈی سے لاہور،سول جج مزمل حسین کا میلسی سے لاہور،سول جج محمد اظہر فرید کا بہاولپور سے بہاولپور سے لاہور،سول جج احسن صفدر کا گوجر خان سے لاہور ،سول جج محمد کاشف پاشا کا نارووال سے لاہور،سول جج عابد حسین کا یزمان سے لاہور،سول جج محمد علی امجد کا گجرانوالہ سے لاہور ،سول جج مس حمیرہ نواز خان نواز خان کا بہاولپور سے لاہور،سول جج سلیم زاہد سلیم کا فیصل آباد سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے۔