ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کیلئے ون پیج اگریمنٹ کے قریب پہنچ گئے:امریکی جریدے کا دعویٰ

امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کیلئے ون پیج اگریمنٹ کے قریب پہنچ گئے:امریکی جریدے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکی جریدے ایگزیوس کا دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کیلئے ون پیج اگریمنٹ کے قریب پہنچ گئے۔

 امریکی جریدے کی رپورٹ کےمطابق امریکا کو امید ہے ایران اگلے 48 گھنٹوں میں اہم نکات کا جواب دے گا،مختصر معاہدے کے تحت ایران عارضی طور پر یورینیم کی افزودگی روکنے کا وعدہ کرے گا۔

 جریدے کے مطابق ممکنہ معاہدے میں دونوں ممالک آبنائے ہرمز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں گے،معاہدے میں ایران پر عائد امریکی پابندیاں ہٹائے جانا بھی شامل ہوگا۔

 ایگزیوس کے مطابق اربوں ڈالر کے ایران کے منجمد اثاثے جاری کیا جانا بھی معاہدے کا حصہ ہوگا۔