ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواست، فیصلہ محفوظ

تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواست، فیصلہ محفوظ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواست،ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ کیخلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس احمدندیم ارشدنےایڈووکیٹ سلمیٰ ریاض کی جانب سےدائر درخواست پر بطور ارجنٹ کیس سماعت کی۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے لاءافسر نےدرخواست کےقابلِ سماعت ہونےپراعتراض اٹھاتےہوئے مؤقف اختیارکیاکہ یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں۔درخواستگزار کے وکیل نےعدالت کےروبرو مؤقف اختیار کیا کہ قانون کےتحت کسی بھی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان واپس نہیں لیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 17(1) کے تحت شہریوں کو انجمن سازی اور سیاسی جماعت بنانے کا بنیادی حق حاصل ہے، جبکہ آرٹیکل 17(2) کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی صرف مخصوص اور محدود آئینی بنیادوں پر ہی عائد کی جا سکتی ہے۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی سیاسی جماعت کو انتظامی یا قانونی کارروائی کے ذریعے عملاً ختم نہیں کیا جا سکتا، اور انتخابی نشان کی واپسی اسی نوعیت کی کارروائی کے مترادف ہے۔

Ansa Awais

Content Writer