ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں بچہ حوالگی کیس پر سماعت، باپ زبردستی بچوں کو ساتھ لے گیا

 لاہور ہائیکورٹ میں بچہ حوالگی کیس پر سماعت، باپ زبردستی بچوں کو ساتھ لے گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں بچہ حوالگی کیس پر سماعت، عدالت کا بچوں کو باپ کے حوالے کرنے کا حکم، احاطہ عدالت میں رقت آمیز مناظر، بچوں کا ماں کے ساتھ جانے کے لئے چیخ و پکار ، غشی کے دورے بھی پڑتے رہے ،باپ زبردستی بچوں کو ساتھ لے گیا۔

عدالتی فیصلےکےبعد دونوں کمسن بچے ماں کیساتھ جانے کیلئے چیخ و پکار کرتے رہے۔ جسٹس طارق محمودباجوہ نے سائلہ ارم بی بی کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواستگزار خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کے شوہر نے بچوں کواپنے پاس رکھا ہوا ہے، لہٰذا دونوں بچوں کواس کےحوالے کیا جائے۔عدالتی حکم پر پولیس نےدونوں بچوں، بیٹے حمزہ اور بیٹی رمشاء کوعدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران بچوں نےماں کیساتھ جانےکی خواہش کا اظہار کیا۔ بچوں کےوالد نے بتایا کہ بچوں کی ماں چھوڑ کرمیکے چلی گئی تھی اوروہ گزشتہ کئی سال سےبچوں کی پرورش کررہا ہے۔ درخواستگزار خاتون کےوکیل نے بچوں کی حوالگی کیلئےدلائل دیئے، تاہم وہ عدالت کومطمئن نہ کر سکے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے قانونی پہلوؤں کومدنظر رکھتے ہوئے دونوں بچوں کووالدکےحوالے کرنےکاحکم دیدیا۔ فیصلے کے بعد دونوں بچے ماں کیساتھ جانےکیلئےروتےاورچیختےرہے۔ اس دوران بچوں پرغشی کےدورےبھی پڑےجبکہ والد بچوں کو زبردستی ساتھ لے گیا ۔

Ansa Awais

Content Writer