ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فلم پروڈیوسر آر بی چوہدری کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، رجنی کانت و چرنجیوی افسردہ

 فلم پروڈیوسر آر بی چوہدری کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، رجنی کانت و چرنجیوی افسردہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تامل فلم پروڈیوسر آر بی چوہدری اُدے پور میں  جان کی بازی ہار گئے۔ متعدد اداکاروں نے ان کی موت پر صدمے کا اظہار کیا۔

رجنی کانت نے کہا کہ وہ یہ خبر سن کر شدید صدمے اور گہرے دکھ میں ہیں، جبکہ چرنجیوی نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل شکستہ ہیں۔

رجنی کانت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ میرے عزیز دوست، سپر گڈ فلمز کے آر بی چوہدری ایک اعلیٰ درجے کے پروڈیوسر، ایک شاندار انسان تھے۔ انہوں نے بے شمار نئے ہدایت کاروں کو مواقع فراہم کیے اور فلمی دنیا کو زندہ رکھا۔

سینئر اداکار نے مزید لکھا کہ ان کی اچانک موت کی خبر نے مجھے شدید صدمے اور گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔

چرنجیوی نے کہا کہ لیجنڈری پروڈیوسر آر بی چوہدری کی اچانک اور المناک موت کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا۔ حال ہی میں اپنی فلم گاڈ فادر میں سپر گڈ فلمز کے ذریعے ان کے ساتھ کام کیا تھا۔

ایک بیان میں آر بی چوہدری کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ بھارتی سنیما کے لیے اُن کی بے مثال خدمات، خصوصاً دہائیوں پر محیط یادگار فلموں کے ذریعے، ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یہ فلمی برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔