سٹی42: امریکہ کی سپریم کورٹ نے منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو فوج میں ٹرانس جیڈر فوجیوں پر پابندی کے نفاذ کی اجازت دے دی۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ امریکہ کی سپریم کورٹ نے آج منگل کے روز ایک ایسی پالیسی پر منقسم رائے کے ساتھ اکثریتی فیصلہ کام کیا جو ممکنہ طور پر ٹرناس جیڈر کی حیثیت سے خود کو شناخت کرنے والے امریکی شہریوں کے لئے فوج مین نوکری کرنا ناممکن بنا دے گا۔
امریک یعدالتِ عظمیٰ کے تین آزاد خیال ججوں نے کہا کہ وہ اس پالیسی کو روک رہے ہیں لیکن اکثریت نے صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے کا نافذ العمل قرار دیا۔
جنوری میں اپنی دوسری مدت کے آغاز کے بعد ہی، ٹرمپ نے ٹرانس جینڈر لوگوں کے حقوق کو سلب کرلینے کے لیے جارحانہ انداز میں اقدامات کا آغاز کیا تھا۔ ریپبلکن صدر کے اقدامات میں سے ایک وہ ایگزیکٹو آرڈر بھی تھا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر سروس کے اراکین کی جنسی شناخت "ایک فوجی کی عزت، سچائی پر مبنی اور نظم و ضبط کے طرز زندگی، حتیٰ کہ کسی کی ذاتی زندگی میں بھی" کے عزم سے متصادم ہے، اور یہ فوجی تیاری کے لیے نقصان دہ ہے۔