سٹی 42: رواں سال ابتک 12 لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیسنگ سروسز حاصل کیں
پنجاب پولیس کےخدمت مراکز شہریوں کوڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف ہیں ترجمان پولیس کے مطابق6لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی،3لاکھ2 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا،55ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ حاصل کئے،کمزور طبقات کیلئے اقدامات کے تحت 47 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا،15ہزار شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی، 59ہزار شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کی ، 15 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں،6804شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن کروائی ،1226شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفکیشن کروائی،
آئی جی پنجاب نے کہا خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ،صوبہ بھر میں لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے،