سٹی 42: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کو با ضابطہ قانون کی شکل دینے کے لیے دی پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ترمیمی بل مزید ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا ، کیس سی سی ڈی کو تفویض کرنے کے اختیارات اے آئی جی اور ڈی پی او کو دینے کی تجویز دی گئی ،ترمیم کی تجویز ممتاز چانگ، فرخ مون اور شعیب امیر نے دی،ترامیم متفقہ طور پر منظور کی گئیں ،کمیٹی کی ترامیم کی تجویز مسترد یا قبول کرنا حکومت کی ثواب دید ہو گا،کمیٹی کی منظوری کے بعد بل ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کروایا جائے گا،بل حتمی منظوری کے لئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھیجا جائے گا۔
اسمبلی اجلاس نہ ہونے کے باعث بذریعہ گورنر آرڈیننس ڈیپارٹمنٹ بنانے کی اجازت ملی تھی،گورنر پنجاب نے 4 اپریل کو پولیس آرڈر 2002 میں ترمیم کی اجازت دی،دی پولیس آرڈر ترمیم آرڈیننس 2025 کو با ضابطہ قانون کی شکل دی جائے گی،متن کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گورنر آرڈیننس کے ذریعے اپنا کام کر رہا ہے،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فورتھ شیڈول جرائم دیکھے گا،کرائم کنٹرول فورس کے نام سے سپیشل فورس تشکیل دی جائے گی،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس ہوں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App