ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا

مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جاری اور نئے پراجیکٹ پر بریفننگ دی گئی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی سرکاری ہسپتالوں کے لئے سٹیٹ آف آرٹ جدید ترین طبی آلات خریدنے کی ہدایت، نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سکول آف پیرا میڈیکس بنانے کی تجویز پر اتفاق، انسٹیٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں بنانے کا فیصلہ ہوا، نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سرجیکل آرتھو پیڈک میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بنے گا۔
لیڈی ولنگٹن ہسپتال پراجیکٹ کی چھ ماہ میں تکمیل کی ہدایت، زیرتکمیل پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کا حکم، راولپنڈی میں چلڈرن ہسپتال کی تکمیل کے لئے فنڈز کے اجراء کی ہدایت، چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کے لئے بہترین ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا گیا۔
مریضوں کی ضرورت کے پیش نظر جدید ترین طبی آلات ترجیحاً فراہم کرنے کی ہدایت اور ہرنمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ کے تمام پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا، وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ 60فیصد سے زائد مکمل پراجیکٹ کی جلد تکمیل پر توجہ دی جائے ۔ 
ہیلتھ پراجیکٹس میں تاخیر سے عوامی مشکلات کے ساتھ لاگت بھی بڑھ جاتی ہے ۔