ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں ،تینوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز مختلف بنکنگ کورٹس میں تعینات کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد ، پرائزنڈنگ آفیسر ، انسداد بنک جرائم کورٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسرار زادہ ، جج بینکنگ کورٹ نمبر ون ملتان تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی ، جج بنکنگ کورٹ نمبر ون فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے،،