ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی:12ویں جماعت کاباٹنی کاضمنی پرچہ لیک ہوگیا

کراچی:12ویں جماعت کاباٹنی کاضمنی پرچہ لیک ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زبیر راشد :کراچی میں انٹرمیڈیٹ کا دوسرا پرچہ امتحانی وقت کے دوران آؤٹ،12ویں جماعت کاباٹنی کاضمنی پرچہ واٹس ایپ کی زینت بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کا دوسرا روز  ہے، انٹر بورڈ کراچی نقل مافیہ کے سامنے بےبس ہے،میٹرک کے بعد اب انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بھی نقل مافیہ کا راج ہے،انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے۔

انٹرمیڈیٹ کا دوسرا پرچہ امتحانی وقت کے دوران آؤٹ ہو گیا،سیکنڈ ایئر باٹنی فیلیئر کا پرچہ واٹس ایپ گروپوں کی زینت بن گیا،پرچہ باآسانی واٹس ایپ گروپوں میں دستیاب ہے۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ بھی نکل مافیہ کو لگام نہ دے سکا۔